عروج اقبال

قسم کلام: اسم مجرد

معنی

١ - بلنداقبالی، خوش قسمتی، ترقی۔ (جامع اللغات)

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'عروج' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے اسم 'اقبال' ملنے سے مرکب 'عروج اقبال' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے "جامع اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر